مئی 27, 2025
مودی کی پاکستانی نوجوانوں کو ’’روٹی یا گولی‘‘ کی دھمکی پرپاکستان کاردعمل

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گجرات میں حالیہ تقریر کو نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے گجرات میں دئیے گئے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں تھی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک ایٹمی طاقت کے سربراہ کے شایانِ شان سنجیدگی کی بجائے انتخابی مہم کے انداز میں بیان دیا اور ان کے بیان میں نفرت اور تشدد انگیز لب و لہجہ نہایت تشویشناک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خطرناک نظیر قائم کرنے کی کوشش ہے، ہم بھارتی قیادت میں سیاسی بلوغت اور شائستگی کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے بیانات اقوامِ متحدہ چارٹر کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ چارٹر کے اصول رکن ممالک کو تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند کرتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان ان بیانات کو ایک غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی سمجھتا ہے، اس بیان کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آبادی کے تناسب کے ساتھ کھلواڑ سے توجہ ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقوامِ متحدہ امن مشنز میں شرکت اور دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون کا ریکارڈ، کسی بھی اشتعال انگیز بیان سے زیادہ واضح اور بامعنی ہے، اگر انتہا پسندی واقعی بھارتی حکومت کے لیے ایک مسئلہ ہے تو اُسے چاہیے کہ وہ اپنے اندر جھانکے۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا نظریے کے تحت اکثریتی تسلط، مذہبی عدم برداشت اور اقلیتوں کی منظم محرومی میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ باہمی احترام اور خودمختاری کی برابری کی بنیاد پر امن کے لیے پرعزم ہے، لیکن اگر پاکستان کی سلامتی یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو اُس کا اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا۔دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارتی جارحانہ بیانات نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ دیرپا امن کے امکانات کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے اس لیے عالمی برادری بھارت کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیز بیان بازی کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات میں ایک ریلی سے خطاب میں دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے پاکستان پر دوبارہ دہشت گردی کا الزام لگا دیا۔انڈین وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں، آپ نے کیا پایا؟ انڈیا دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن گیا اور تمہارا کیا حال ہے۔مودی نے ڈرامائی انداز میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کو آتنک کی بیماری سے مکت کرنے کیلئے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ۔ ورنہ میری گولی تو ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...