مئی 19, 2025
پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے ہرا دیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 252 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 18.1 اوورز میں 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔کپتان ڈیوڈ وارنر 43 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔اس فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، یوں اسے پلے آف مرحلے کے میچ میں شکست کی صورت میں بھی فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک اور موقع ملے گا۔ کراچی کنگز کوپوائنٹس ٹیبل پردوسرے نمبر پررہنے کیلئے204رنز بنانے تھے جس میںکراچی کنگز کی ٹیم ناکام رہی۔قبل ازیںراولپنڈی کرکٹا سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز 88اور صاحبزادہ فرحان 73رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان شاداب خان 42، سلمان آغا 7 جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، حیدر علی 19 اور بین ڈوریشز 10 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، خوشدل شاہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کی ٹیم 252 رنز کے تعاقب میں 19 ویں اوور میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عباس آفریدی 34، ٹِم سائفرٹ 26، عامر جمال 16، عرفان خان نیازی 14، جیمز ونس 8، محمد نبی 5، سعد بیگ 5، خوشدل شاہ 1 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔میر حمزہ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 4، سلمان ارشاد نے 3، عماد وسیم نے 2 اور سلمان آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...