1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 18, 2025

پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، بھارت میں خاتون ولاگرسمیت6افراد گرفتار

پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، بھارت میں خاتون ولاگرسمیت6افراد گرفتار
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
بھارتی حکومت نے حالیہ جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی ولاگر جیوتی ملہوترا کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے اپنے ملک کی معروف ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا کو حراست میں لے کر5 روز کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق معروف ٹریول وی لاگر جیوتی ملہوترا کو ہریانہ کے شہر حصار سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جیوتی ملہوترا ’ٹریول وِد جو‘ کے نام چینل چلاتی ہیں جس کے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ وہ انسٹاگرام پر بھی خاصی مقبول ہیں۔خاتون ولاگر کو ہریانہ سے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ دو بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں اور دہلی میں ایک پاکستانی افسر سے بھی ملاقات کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا پر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر جیوتی ملہوترا علاوہ دیگر 5 افراد بھی پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔دوسری جانب جاسوسی کے الزامات میں گرفتار ہونے والی بھارتی خاتون کے والد کا بیان سامنے آگیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا نے کہا کہ ان کی بیٹی پاکستان یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بنانے کے لیے گئی تھی، والد نے پولیس کی جانب سے بیٹی کے ضبط کیے گئے موبائل فونز کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یوٹیوبر کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے بینک دستاویزات، فون، لیپ ٹاپ اور پاسپورٹ ضبط کر لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی دہلی جایا کرتی تھی اور گزشتہ چار پانچ دنوں سے ہریانہ کے شہر حصار میں موجود تھی۔ہریانہ کے شہری حارث ملہوترہ نے بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ وہ پاکستان اور دیگر مقامات پر یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بنانے جاتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی پاکستان جانے کے لیے تمام ضروری اجازتیں لے چکی تھی۔

متعلقہ خبریں