مئی 16, 2025
ایپل کمپنی بھارت میں کیوں نہیں لگے گی،امریکی صدر ٹرمپ نے وجہ بتادی

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو ٹھینگا دکھا دیا، ایپل کے مالک کو بھارت میں فیکٹری لگانے سے روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے جنگی جنون نے بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا۔دوحہ میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایپل کمپنی بھارت میں فیکٹری اور دفاتر بنا رہی ہے، یہ مجھے پسند نہیں، میں نہیں چاہتا کہ ایپل کمپنی بھارت میں دفاتر اور فیکٹریاں بنائے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت میں سرمایہ کاری کرنے پرامریکی کمپنیوں کو خبردار کر دیا۔ انہوں نے ایپل کمپنی کے سی ای او کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بھارت میں 500 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہیں تو یہ سرمایہ ڈوب جائے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ مودی سرکار کی ناکام تجارتی پالیسیوں کے باعث بھارت دوسرے ممالک پر زیادہ ٹیرف عائد کرتا ہے۔ بھارت کی ٹیرف پالیسیوں نے امریکی کمپنیوں کو مسلسل نقصان پہنچایا ہے۔بھارت پر دوبارہ اعتماد کرنے سے بھی انکار کرتے ہوئے امریکی صدر نے بھارت کو کھلی تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنا بوجھ خود اٹھائے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے، ابھی 90 فیصد آئی فونز چین میں اسمبل ہوتے ہیں مگر کمپنی آئندہ چند برسوں میں 25 فیصد فونز بھارت میں تیار کرنا چاہتی ہے۔خیال رہے کہ مودی سرکار امریکی سرمایہ کاری کا موقع کھو رہی ہے جو بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی علامت ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...