1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 14, 2025

امریکی صدرنے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی

امریکی صدرنے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کی عزت افزائی ہوگی۔ریاض میں سرمایا کاری فورم میں خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا میری عزت افزائی ہوگی، ان کی خواہش اور خواب یہ ہے کہ سعودی عرب جلد ہی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، ایسا ہوا تو یہ مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کےلیے بہت اہم پیش رفت ہوگی۔امریکی صدر نے ریاض میں سعودی امریکن انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کو بھی امن کی پیشکش کی اور کہا کہ دنیا میں امن کے لئے ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہاں کے عوام کو ایک نیا موقع دیا جا سکے۔ایران کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھامیں امن کے لیے ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، اگر انہوں نے موقع گنوا دیا تو سخت پابندیاں جاری رہیں گی۔غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہاں کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک ناقابلِ تصور ہے اور وہ اس جنگ کے جلد خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں بہت کارنامے انجام دیے، چین نے امریکا پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کی، ہم مزید کمی لائیں گے۔ چین نے امریکی مصنوعات کےلیے دروازے کھولنے کی اجازت دے دی، امریکا میں بیورو کریسی کو کافی حد تک محدود کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان ایک عظیم اور کرشماتی شخصیت ہیں، انکا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین معیشت ہے، میری موجودگی کے باعث امریکا دولت بنانے کیلئے پرکشش ملک بن گیا۔انھوں نے کہا کہ جزیرہ نما عرب انتہائی خوبصورت خطہ ہے، یہ خطہ اپنے بیٹوں کی محنت اور لگن کی بدولت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ جنگیں پسند نہیں، دنیا بھر میں امن دیکھنا چاہتا ہوں،چند دن پہلے اُن کی انتظامیہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے پرتشدد حملوں کو ختم کرانے کے لیے بڑی کامیابی سے تاریخی فائر بندی کرائی۔امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیلئے اُنہوں نے تجارت کو استعمال کیا اور دونوں ملکوں سے کہا کہ آؤ، ایک دوسرے پر ایٹمی میزائل پھینکنے کے بجائے آپس میں تجارت کرتے ہیں ،جس کے بعد جنگ رک گئی، اگریہ جنگ نہ رکتی تو اس میں لاکھوں لوگ مر سکتے تھے ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی قائم رہے گی اور امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو ایک عشائیے پر اکٹھا کر سکتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری وعدے کا حصہ ہے۔ دفاعی معاہدوں میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ اور 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 737 بوئنگ طیاروں کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں