1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 13, 2025

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری! پی ایس ایل10کا پہلا میچ 17 مئی جبکہ فائنل 25 مئی کو ہوگا

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری! پی ایس ایل10کا پہلا میچ  17 مئی جبکہ فائنل 25 مئی کو ہوگا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا۔چیئرمین (پی سی بی) محسن نقوی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں،ان کا کہناتھا پی ایس ایل وہیں سے شروع ہوگا جہاں روکا گیا تھا، ہم متحد ہیں اور کرکٹ کا جشن منائیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے، پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائیگا۔ محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی واپسی پر جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 وہیں سے شروع ہو رہا ہے جہاں سے اس روکا گیا تھا، 6 ٹیمیں، کوئی خوف نہیں، ایک بار پر متحد ہو کر کرکٹ کی سپرٹ کا جشن منائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کے بقیہ میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی پلیئرز واپس لانے کے لیے کوشاں ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اختتامی میچز روک دئیے گئے تھے اور پی ایس ایل غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھااور غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں