1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 12, 2025

سیزفائر کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

سیزفائر کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعداسٹاک مارکیٹ میں بھی اس کے زبر دست اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، کاروبار کا مثبت رجحان ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج کو برتری حاصل ہونے کے بعد پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 9 ہزار 900 پوائنٹس کااضافہ ہوگیا جس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئی۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کی صبح زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، سرمایہ کاروں نے کھل کر سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 900 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبارکوعارضی طورپرروک دیاگیا ۔سیز فائر کے بعد کی صورتحال کو سرمایہ کاروں نے مثبت قرار دیتے ہوئے مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کی، جس سے نہ صرف مارکیٹ کا حجم بڑھا بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی حوصلہ افزا اشارے ملے۔مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں سیاسی کشیدگی کم ہوتی رہی تو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا یہ رجحان آئندہ دنوں میں مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 281.40 روپے کی سطح پر آ گیا۔

متعلقہ خبریں