مئی 9, 2025
عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دائر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ کے پی کے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پےرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کردی، علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کروائی۔عدالت میں بائیومیٹرک تصدیق کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دورِ حکومت میں بھارت کے خلاف بانی نے ہمیشہ جرات مندانہ مؤقف اپنایا۔انہوں نے عدلیہ سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی چاہتے ہیں تاکہ وہ اہم قومی معاملات میں شرکت کر سکیں۔علی امین گنڈا پور نے شکایت کی کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، جو انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ ملک میں انصاف کا نظام مفلوج ہے اور جو آئینی دروازے بتائے گئے، ہم نے سب کھٹکھٹائے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد قومی سطح پر اہم معاملات سے متعلق اجلاس میں شرکت یا مؤقف کا فیصلہ کیا جائے گا۔بانی سے ملاقات نہ کرانا کم ظرفی کی علامت ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...