1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 2, 2025

پی ایس ایل10،پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو6وکٹوں سے ہرادیا

پی ایس ایل10،پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو6وکٹوں سے ہرادیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیاگیا 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، معاذ صداقت 55 اور بابر اعظم 53 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔صاحبزادہ فرحان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈی وارشز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے 3، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملنے والا 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپننگ بیٹر مچل اوون اور صائم ایوب بالترتیب 6 اور ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حارث بھی صرف 12 رنز بناسکے۔38 رنز پر 3 وکٹیں گرجانے کے بعد کپتان بابراعظم اور نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے ذمے داریسے بیٹنگ کی ، پشاورزلمی کی جانب سے معاذ صداقت 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔محمد حارث 13، مچل اوون 6 اور صائم ایوب 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔میکس برائنٹ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، بین ڈوارشوئس، رائلے میریڈتھ اور کائل مائرز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں