1. Home
  2. Blogs
  3. News

مئی 1, 2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج یکم مئی کو مزدوروں کے حقوق کے عالمی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے حقوق کے تحفظ کا عہد دہرانا ہے۔تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کے ساتھ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج پاکستان میں سرکاری تعطیل ہے،پاکستان میں زیادہ تر مزدور غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں اور انہیں اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی یومِ مزدور کی تاریخی جڑیں 1886ء کے اُس واقعے سے جڑی ہیں جو امریکا کے شہر شکاگو میں پیش آیا۔ اُس وقت مزدوروں نے 8 گھنٹے کام کے اصول کے لیے احتجاج کیا تھا۔ بدقسمتی سے ان کے پرامن مظاہرے پر پولیس نے گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں متعدد مزدور جاں بحق ہو گئے، جب کہ کئی گرفتار مظاہرین کو پھانسی کی سزا دی گئی۔اس سانحے کی یاد میں ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر میں یومِ مزدور منایا جاتا ہے تاکہ شکاگو کے ان جاں باز محنت کشوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے اور مزدور طبقے کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔پاکستان میں باقاعدہ طور پر اس دن کی سرکاری سطح پر شروعات 1973ء میں ہوئیں، جب ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے اس دن کو قومی سطح پر منانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں