مئی 1, 2025
آج ہوگا ڈبل دھمال، پاکستان سپرلیگ10 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پاکستان سپرلیگ 10 میں آج ہوگا ڈبل دھمال، آج پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جو ٹیپمیڈ پرایچ ڈی کوالٹی میں اشتہارات کے بغیربراہ راست دکھائے جائیں گے۔پہلے میچ میں آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ ملتان سلطانز کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں میدان میں اترےگی۔آج کادوسرے میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گایہ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔لاہور قلندرز کو مایہ ناز فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سعود شکیل لیڈ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے شائقین آج ایک ٹکٹ پر2میچز دیکھیں گےپی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائقین کرکٹ یکم مئی کو شام کے میچ کےلیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...