اپریل 30, 2025
پی ایس ایل10،لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو88رنز سے ہرادیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پی ایس ایل 10 میں پہلی شکست کا مزا چکھ لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو رنز سے ہرادیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے44، سکندر رضا نے 39 اور ڈیرل مچل نے 28 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ محمد نعیم نے 25 اور عبداللہ شفیق نے 22 رنز بنائے، سیم بلنگز 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 121رنزپرآئوٹ ہوگئی۔اسلام آبا یونائیٹڈ کے ایندریس گوس 41 ، سلمان آغا 36 اور شاداب خان 13 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں جاسکے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...