1. Home
  2. Blogs
  3. News

اپریل 30, 2025

بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ ہم اس واقعے کے حقائق پر جائیں گے الزامات پر نہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پہلگال واقعہ اور ایف آئی آر کے اندراج پر اہم سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ پہلگام واقعے کو فوری طور پر مسلمانوں سے جوڑ دیا گیا ، بھارتی میڈیا نے فوری پاکستان پر الزام عائد کردیا ،بھارتی ایجنسیوں سے جڑے سوشل میڈیا ہینڈلز پر دوپہر3بج کر5منٹ پر خبر دی گئی جبکہ بھارتی نیوز چینلز نے سہ پہر 3 بج کر30منٹ پرپہلگام واقعہ کی خبر دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترجمان دفتر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کیسے ممکن ہے حملہ کے 10 منٹ کے اندر تحقیقات کرکے ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی،ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ پہلگام واقعہ کے ہینڈلرز سرحد پار تھے،ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہناتھا کہ بھارت بیانیہ بناتا رہا کہ لوگوں کو مذہب پوچھ کر نشانہ بنایا گیا،پہلگام میں سیاح کی ویڈیو میں لوگوں کو بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے،پہلگام واقعہ میں ایک مسلمان کا بھی قتل کیاگیا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ الزامات کی بجائے ہم پہلگام واقعے کے حقائق پر جائیں گے ، واقعے کے فوری بعد ایف آئی آر کے اندراج اور مندر جات نے سوال پیدا کردیئے ۔ پہلگام واقعے کو فوری طور پر مسلمانوں سے جوڑ دیا گیا ، بھارتی میڈیا نے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کردیالیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ پہلگام میں ہونے والا واقعہ ایل او سی سے 230 کلو میٹر دور ہے، الزام تراشی کی بجائے بھارتی حکومت کو سوالوں کے جواب دینا ہوں گے ،بھارت کی جانب سے بیانیہ بنایا گیا کہ یہ کارروائی مذہب کی بنیاد پر کی گئی ہے ، وزیراعظم نے بھی بھارتی بیانیہ پر سوال اٹھایا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہاکہ پہلگام واقعے پر استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعفر ایکسپریس حملے میں بھی استعمال ہوئے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی بھارتی الزام تراشی کا بھانڈا پھوڑ دیا ، دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اسلامی دہشت گردوں کا کوئی وجود نہیں،بھارت میں سیاسی مفادات کیلئے دہشت گردی کرائی جاتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعہ کو سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بھارت کا وتیرہ ہے، بھارت 50 سال سے اسی ڈگر پر چل رہا ہے، پاکستان پر الزام لگاؤ، کریڈٹ لو اور الیکشن جیتو ، یہ ہے ان کا مقصد۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی جیلوں کے پاکستانی قیدیوں کو جعلی مقابلوں میں مارا گیا، بھارت ان قید پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں استعمال کر رہا ہے، اوڑی میں محمد فاروق کو جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا گیا، بھارتی فوج نے اس کو در انداز کہا، درحقیقت وہ معصوم شہری تھا، بھارت بے گناہ لوگوں کو در انداز کا الزام لگا کر مار رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت خود ایک دہشت گرد ریاست ہے، پاکستانی اور کشمیری شہریوں کو بھارت کی جیلوں میں رکھا ہواہے، بھارت ان قیدیوں پر تشدد کرتا ہے اور ان کے بیان دلواتا ہے، بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کروا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں