اپریل 30, 2025
جنگ میں پہل نہیں کرینگے، لیکن بھارت کی مہم جوئی کا سخت جواب دیں گے،نائب وزیر اعظم

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا، پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں ہونے والی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، معصوم شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، دہشت گردی کے متاثرین کا دکھ پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور بیانات نے صورت حال کو پیچیدہ کردیا ہے۔ ہم تصادم روکنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی برادری سے اس خطرے سے متعلق رابطے میں ہیں، بھارت خطے میں جان بوجھ کرحالات کوکشیدہ کر رہا ہے، پاکستان سمیت کئی ملکوں میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانےکے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ درانہ رویہ اور اقدامات کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے، نہ پہلگام واقعےکا بینیفشری ہے، پاکستان نے پہلگام واقعےکی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کشمیرکومتنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا، اگربھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ جنگ تصور ہوگی، پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ مؤخر کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ان کا کہنا تھا کہ اگربھارت نےکوئی حرکت کی توبھرپورجواب دیا جائے گا جنگ میں پہل نہیں کریں گے لیکن اگربھارت نےمہم جوئی کی تو ہمارا جواب سخت ہوگا، بھارت میں مسلمانوں اورکشمیریوں کےخلاف مذموم مہم جاری ہے، بھارت خطےمیں دہشت گردی اورانتہا پسندی کوہوا دے رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...