اپریل 27, 2025
انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر حملہ نہیں کرنے دینگے، گرپتونت سنگھ پنوں کا اعلان

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ 1965 ہے نہ ہی 1971، بلکہ یہ 2025 ہے، انڈین آرمی کوپنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے،پاکستان کا نام ہی پاک ہے ، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے کہا کہ بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ اب حملے میں پہل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی حملہ کیا، پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے وہ اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ، ہم مودی ، اجیت دودل، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پہلگام میں جو کچھ ہوا، انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...