اپریل 26, 2025
پانی روکا تو قوت سے جواب دینگے، پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیارہیں، وزیراعظم

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کو پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے خبردار کیا کوئی مہم جوئی ہوئی تو فروری 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد بے بنیاد اور بلا ثبوت الزامات لگائے تاہم پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 151 لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جبکہ گیسٹ آف آنر چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ دنیا کی بہترین فوج کا حصہ بننے جارہے ہیں، آج آپ قائد اعظم کے وژن ایمان، اتحاد، تنظیم کے محافظ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ یہ وردی فخر کیساتھ پہنیں کیوں کہ آپ ایک ایسی ایلیٹ سروس کا حصہ بنے ہیں جس سے قوم کو محبت ہے اور جسے دنیا میں اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور حوصلے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی جمود کے بعد پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، آپ کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم آگے بڑھیں گے، بیرونی سرمایہ کاری لانے میں ہماری کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہر موقع اور پلیٹ فارم پر فلسطین کے لیے آواز اٹھائی ہے جن کے آزاد ریاست کے مطالبے کی اقوام متحدہ بھی حمایت کرتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا، انڈیا کی طرف سے اپنی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں پر جبر میں گزرتے وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ انڈیا کو جبر کا شکار ان کمیونیٹیز کی سلامتی میں ناکامی کی ذمہ داری لینی چاہیے۔وزیراعظم نے واضح کردیا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم دہشتگردی کے کسی بھی رنگ اور صورت کو برداشت نہیں کرتے لیکن اس کے برعکس ہمارا مشرقی ہمسایہ ہمارے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، پہلگام کا حالیہ واقعہ ان الزامات کی ایک اور مثال ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے غیرجانبدار، شفاف اور معتبر تحقیقات کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی لائف لائن ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پانی کی دستیابی کی ہر قیمت پر حفاظت یقینی بنائیں گے۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے میں آنے والے پانی کو روکنے، اس کا رخ موڑنے یا اسے کم کرنے کی کوشش کا بھرپور طاقت کیساتھ جواب دیں گے، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، ہماری مسلح افواج ملک کی آزادی اور جغرافیائی سالمیت کا کسی بھی مہم جوئی سے حفاظت کرنے کے لیے تیار ہیں جس طرح فروری 2019 میں انڈیا کیخلاف کی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنے کی ہر کوشش کا قومی طاقت سے جواب دیں گے۔ امن ہماری خواہش لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ قومی وقار اور مفاد کے خلاف ہر مہم جوئی کا مقابلہ کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، جن کا کوئی ثبوت نہیں۔ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے اور کسی بھی طرح کے دباؤ اور دھمکیوں کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہمہ وقت چوکس اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ 25 کروڑ عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم ایک صف میں متحد ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...