1. Home
  2. Blogs
  3. News

اپریل 25, 2025

بھارت نے پہلگام حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا

بھارت نے پہلگام حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
بھارت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ پہلگام حملے کے حوالےسے ، دلی میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی بھارتی اپوزیشن نے مودی سرکار پرسوالات کی بوچھاڑ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے تمام تر شکوک و شبہات کے بعد پہلگام حملے میں سکیورٹی ناکامی کا اعتراف کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی اس میں شرکت کی۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت کے ایک رہنما نے مبینہ طور پر اجلاس کے دوران حزب اختلاف کے رہنماؤں سے کہا کہ اگر کچھ غلط نہیں ہوا ہوتا، تو ہم یہاں کیوں بیٹھے ہوتے؟ کہیں نہ کہیں کوتاہیاں ہوئی ہیں جن کا ہمیں پتہ لگانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت سکیورٹی فورسز کہاں تھیں؟اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کہاں تھے؟ کانگریس پارٹی نے بھی پہلگام حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی اور سکیورٹی خامی قرار دیا، انہوں نے بھارتی فوج کی ناکامی اور خراب سکیورٹی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اور سکیورٹی خامی کا جامع تجزیہ ضروری ہے، عوامی مفاد میں سکیورٹی خامیوں پر سوالات اٹھانے چاہئیں، آل انڈیا اتحاد المسلمین کے رہنما اسدالدین اویسی نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت دریاؤں کا رخ موڑتا ہے تو وہ اس پانی کو ذخیرہ کہاں کرے گا؟ جواب میں حکومتی نمائندے نے کہا کہ اس کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔کانگریس پارٹی نے پہلگام حملے کو سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے۔ پارٹی رہنما راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ اتنے حساس علاقے میں سکیورٹی کیوں غیر مؤثر تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ عوامی سلامتی کے معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کر اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں