1. Home
  2. Blogs
  3. News

اپریل 23, 2025

پاکستان کا دورہ کرکے جانیوالے امریکی رکن کانگریس نےعمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا

پاکستان کا دورہ کرکے جانیوالے امریکی رکن کانگریس نےعمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
امریکی ایوان نمائندگان کے رکن جیک برگمین نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کر کے واپس جانے والے امریکی کانگریس مین جیک برگمین نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کامطالبہ کیا ہے۔جیک برگمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے دورہ پاکستان کے بعد وہاں اور امریکا میں رہنماؤں اور کمیونٹیز سے بات چیت کے بعد میں عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو دہرا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بنیاد جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی ترقی جیسے مشترکہ اصولوں پر قائم ہے اور یہ کہ دونوں ممالک کو آزادی اور استحکام کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔جیک برگمین نے مزید کہا کہ آئیے آزادی اور استحکام کے لیے ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔مریکی میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل، جیک برگمین ان دنوں ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔جیگ برگمین کا تعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت رپبلکن پارٹی سے ہےانہوں نے گزشتہ ہفتے کانگریس کے دو طرفہ وفد کے حصے کے طور پر پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس میں ڈیموکریٹ نمائندگان تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اپنے دورکے دوران پاکستانی قیادت بشمول آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی، جس میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔سرکاری بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں باہمی احترام پر مبنی امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں