اپریل 22, 2025
سابق بوائے فرینڈ نے جعلی نازیبا ویڈیو لیک کی، سامعہ حجاب نے خاموشی توڑدی

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

کراچی (این این آئی)معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی۔پاکستانی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ سابق بوائے فرینڈ نے میری جعلی نازیبا ویڈیو لیک کیانہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی اور اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔سامعہ حجاب نے دعوی کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہے اور میرے پاس اس بات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اس ویڈیو کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہوں اور اس سے میرا کوئی تعلق نہیں، ویڈیو دیکھ کر بھی معلوم ہو رہا ہے کہ یہ خاتون میں نہیں ہوں، مجھے میرے مداح بھی کہہ رہے ہیں کہ کسی نے آپ کی اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو لیک کی ہے۔سامعہ حجاب نے ایک آڈیو کلپ بھی سنائی جس میں ایک مرد ان سے پیسے مانگ رہا ہے۔سامعہ حجاب نے کہاکہ میں اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتی ہوں کہ اس جھوٹی اور بے بنیاد ویڈیو پر یقین نہ کریں، میں جلد ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں قانونی کارروائی کیلئے شکایت درج کروائوں گی۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...