اپریل 22, 2025
معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق گزشتہ روز ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے،مرحوم شیف ذاکر حسین گردوں کے عارضے میں مبتلا اور ڈائیلاسز پر تھے،شیف ذاکر حسین کے بھانجے شایان کے مطابق شیف ذاکر حسین امریکا میں زیر علاج تھے اور ڈاکٹرز کے جواب دینے کے بعد ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آگئے تھے۔شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔ذاکرحسین ایک مشہور پاکستانی شیف تھے، جنہوں نے کوکنگ ٹی وی چینل ’مسالہ‘ میں کوکنگ پروگرام کے ذریعے شہرت پائی۔کھانا پکانے کی اپنی غیر معمولی مہارت اور کھانوں کے ٹی وی شوز میں دلکش موجودگی کے سبب وہ ملک بھر میں جانے جاتے تھے۔ شیف ذاکر نے آسان اور گھریلو ترکیبوں کے ذریعے پاکستان کے گھر گھر میں ذائقہ اور اپنائیت بھری۔شیف ذاکر نے اپنے لائیو کوکنگ شوز میں لوگوں کو پکوان کی ہزاروں ترکیبیں سکھائیں، وہ پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھانوں کے بھی ماہر تھے۔شیف ذاکر کے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بہت زیادہ مداح ہیں۔اُن کی وفات پاکستان کے کھانوں کی دنیا میں ایک دور کے اختتام کی علامت ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں، ساتھیوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات اور خراجِ عقیدت کا سیلاب آیا ہوا ہے، جو اُنہیں صرف ایک شیف نہیں بلکہ ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر یاد کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...