1. Home
  2. Blogs
  3. News

اپریل 19, 2025

پی ایس ایل10،پشاورزلمی نے ملتان سلطانز کوباآسانی120رنز سے ہرادیا

پی ایس ایل10،پشاورزلمی نے ملتان سلطانز کوباآسانی120رنز سے ہرادیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
پی ایس ایل سیزن 10کےنویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلی جیت اپنے نام کرلی ۔راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120رنز سے شکست دے دی، پشاور زلمی کے 228رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 107 رنز بنا سکی۔قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلرکیڈمورنے 52 اور محمد حارث نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ عبدالصمد 40، حسین طلعت 37 اور مچل اوون 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بابر اعظم اور صائم ایوب 2،2 رنز بناسکے۔ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے 2، 2 جب کہ افتخار احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پشاورزلمی کے دیئے گئے228رنز کے ہدفکے تعاقب میں ملتان سلطانز کے بیٹرز کی ایک نہ چل سکی۔ملتان سلطانز کو پہلا دھچکا کپتان محمد رضوان کی صورت میں لگا جو 15 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے، عثمان خان 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ شے ہوپ نے 20، محمد رضوان نے 15 اور ڈیوڈ ویلی نے 13 رنز بنائے جبکہ انکے علاوہ کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا۔ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر علی رضا نے 4 شکار کیے، عارف یعقوب نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہےپشاور زلمی کی ٹیم دو میچوں میں ناکامی کے بعد پہلا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ ایونٹ میں ملتان سلطانز کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔

متعلقہ خبریں