اپریل 18, 2025
پی ایس ایل10،کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزباآسانی56رنز سے ہرادیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پی ایس ایل 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 176 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بناسکی۔قبل ازیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا،کراچی کنگز نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔کنگز کی جانب سے جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 31، ٹِم سائفرٹ 27، محمد نبی 18، عرفان خان 17، ریاض اللہ 6 اور خوشدل شاہ 1رن بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعود شکیل، شان ایبٹ، ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کے دیئے گئے176رنز کے ہدف کےتعاقب میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 119 رنز بنا سکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کپتان سعود شکیل 33 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عامر 30، کوشل مینڈس 12، فن ایلن 6، ابرار احمد 5، فہیم اشرف 3، شان ایبٹ 3، حسن نواز 1، خواجہ نافع 1 اور رائلی روسو 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔علی ماجد 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، محمد نبی اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...