اپریل 4, 2025
عمرے سے واپسی کے بعد مناہل کی لیک ویڈیو نے طوفان برپا کردیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے عمرے کی ادائیگی کے بعد عید الفطر کے موقع پر ایک بار پھر اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاکھوں فالوورز والی ٹک ٹاک سینسیشن مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک کے طوفان میں گھر گئی ہیں۔رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے اور عید منانے کے بعد اب ان کی ایک اور نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے صارفین میں اشتعال کو جنم دیا ہے۔ حال ہی میں متعدد میڈیا پلیٹ فامرز کی جانب سے عید کے موقع پر ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق رپورٹس شائع کی گئی تھیں۔مناہل ملک کی نامناسب ویڈیوز سامنے آنے کے نتیجے میں ٹک ٹاکر مناہل کا نام ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ پر بھی رہا تھا۔ جس کے بعد ٹک ٹاکر مناہل نے ایک بار پھر اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، انہوں نے اپنا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے۔مناہل ملک نے ٹک ٹاک پر تین منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کو اپنے گھر کا کچھ پتا نہیں ہوتا، وہ دوسروں کے گھروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آج کل انہیں ایسے لوگ بہت زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے اپنی مبینہ فحش ویڈیوز لیک ہونے کا ذکر کیے بغیر کہا کہ جو لوگ انہیں گھٹیا اور گندا کہتے رہتے ہیں، ان کے لیے پیغام ہے کہ اب انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ مضبوط بن چکی ہے، کیوں کہ چند ہفتے قبل ہی وہ مقدس مقامات سے ہوکر آئی ہیں۔ٹک ٹاکر نے طنزیہ انداز میں کہا ’’اگر میں دو نمبر ہوتی تو اللہ مجھے اپنے گھر کیوں بلاتا؟ میرا معاملہ اب اللہ کے حوالے ہے، تو براہ کرم میرا باپ بننے کی کوشش نہ کریں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مشکل وقت میں صرف ان کا خاندان ہی ان کے ساتھ کھڑا رہا۔مناہل کے مداحوں اور ناقدین کے درمیان اس معاملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ ان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں، وہیں دوسرے اسے شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اب بھی میرے خلاف بول رہے ہیں، ان کے تھک جانے پر میں ان سے پوچھوں گی، ابھی انہیں بولنے دیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2024ء کے اختتام پر بھی مناہل ملک کی فحش ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...