1. Home
  2. Blogs
  3. News

اپریل 3, 2025

ٹرمپ نے دنیا میں ٹیرف جنگ پھیلا دی، پاکستان پر بھارت سے زیادہ ٹیرف عائد

ٹرمپ نے دنیا میں ٹیرف جنگ پھیلا دی، پاکستان پر بھارت سے زیادہ ٹیرف عائد
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
امریکا نے ٹیرف جنگ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ پاکستان پر29 فیصد عائد کیا گیا ہے اور بھارت پر 26 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور خطاب میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہوگا، آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادی 30 سال سے مراعات لے رہے ہیں۔امریکی مصنوعات پر ڈیوٹیز لگانے والوں کو اب جواب ملے گا۔ اب میں آپ کو بتادوں کہ وہ دن گنے جاچکے ہیں، درآمدات پرٹیرف لگے گا۔ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بیرون ملک گاڑیوں کی درآمد 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چین پر 34 فیصد اور یورپی یونین پر 20 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرے گا۔امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، امریکا بھارت پر 26، چین پر 34، یورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر دس، دس فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بنگلا دیش پر37، جاپان پر 24، اسرائیل پر 17 اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے، جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہو گا، دوسرے ممالک کے ٹیرف سے امریکا کو نقصان پہنچا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے، محصولات سے حاصل رقم کو اپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کریں گے، برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، دوسری قومیں طاقتور بن گئیں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب امریکا کی خوشحالی کی باری ہے،امریکی کی جانب سے عائد نئے ٹیرف کا نفاذ 9 اپریل سے ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیئے۔

متعلقہ خبریں