1. Home
  2. Blogs
  3. News

مارچ 22, 2025

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے آکلینڈ سے ماونٹ مونگا نوئی پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل(اتوار کو) ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا گیارہ بجے شروع ہوگا اورٹیپمیڈپربراہ راست دکھایاجائے گا۔ پاکستان کو سلمان علی آغا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ نیوزی کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے،پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں 9 اور دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست اٹھانی پڑی تھی مگر تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے سیریز میں واپسی کی اور نیوزی لینڈ کو9وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں