1. Home
  2. Blogs
  3. News

مارچ 19, 2025

حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر دی جانے والی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک 3 دن کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔تعطیلات کے بعد جمعرات 3 اپریل سے دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ملا کر چھٹیوں کی مجموعی تعداد 4 ہو جائے گی جبکہ ان اداروں میں جن میں ہفتے کو بھی تعطیل ہوتی چھٹیوں کی تعداد 5 ہوگی۔واضح رہے کہ صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں