فروری 7, 2025
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا، جس کے بعد جاری تقریب میں کھلاڑیوں نے کٹ کی رونمائی کر دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چیئرمین پی سی بی اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب کے لیے خوشی کا دن ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی قیادت میں ناممکن کام کو ممکن کردکھایا، تعمیر نو میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ محسن نقوی کی عادت ہے جو اچھے کام کرتے ہیں انہیں لندن لے کر جاتے ہیں اب ان 2500 مزدوروں کو لندن کی سیر کرائیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اپنے مایہ ناز کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حالیہ مہینوں میں بہت اعلیٰ کرکٹ کھیلی۔’اب ‘چیمیپیئن ٹرافی آپ کی منتظر ہے، چیمپیئنز ٹرافی جیت کر آپ نہ صرف قوم کے ہیرو ہوں گے بلکہ آپ بھارت کو شکست فاش ددے کر آپ 24 کروڑ عوام کا دل جیتیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ میچ دبئی میں ہوگا ہمیں بھی دبئی لے چلیں ہم قومی ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کرکٹر رضوان کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ سے بڑی توقع ہے۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کو پکارا کہ آپ اپنے فادر ان لا کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں۔قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی بھی کردی گئی۔ افتتاحی تقریب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نےا سٹیج پر آکر کٹ کی رونمائی کی، قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ میں شرٹ میں ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ ٹراؤزر گہرے سبز رنگ کا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے، میزبان پاکستان اپنی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی مہم کا آغاز اسی روز کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، بعدازاں انہیں 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...