1. Home
  2. Blogs
  3. News

فروری 7, 2025

ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم معاف کردیا

ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم معاف کردیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاتون ٹک ٹاکرامشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ امشا رحمان نے ملزم کے معافی مانگنے پر مشروط معافی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا شامل ہیں۔ایف آئی اے نے امشا رحمان کی ویڈیوز لیک کرنے والے شخص جس کا نام عبدالعزیز ہے اور اس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے کو گرفتار کیا تھا۔تاہم ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو معاف کردیا۔ امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے، اس لیے ہم فی سبیل للہ ملزم کومعاف کرتے ہیں اور اس کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے۔ملزم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز کو کسی نے امشا رحمان کی پوسٹ بھیجی تھی اور اس نے ویڈیو کو آگے فارورڈ کر دیا۔ انہوں نے کہا ’میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے، اور مدعی نے میرے بیٹے کو بے قصور قرار دیتے ہوئے معاف کر دیا ہے۔عبدالعزیز کے والد نے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ ان کے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے، امشا رحمان نے انہیں معاف کر دیا ہے اس لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم پر ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ اپنی نازیبا ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے امشا رحمان نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیوز دیکھیں تو ان کی زندگی تو جیسے ختم ہی ہو گئی، وہ یونیورسٹی نہیں جا سکتی تھیں اور لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی تھیں۔امشا نے کہا کہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ جس کی ویڈیوز لیک کی جا رہی ہیں اس کی زندگی کس مشکل میں پڑ سکتی ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ جب ان کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئیں تو وہ اپنے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کر کے اس پر ردعمل دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے ایف آئی اے سے رجوع کیا۔

متعلقہ خبریں