1. Home
  2. Blogs
  3. News

جنوری 30, 2025

علی بابا گروپ نے بھی اے آئی ماڈل ریلیز کر دیا ڈیپ سیک کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ

علی بابا  گروپ نے بھی اے آئی ماڈل ریلیز کر دیا ڈیپ سیک کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’علی بابا‘ نےگزشتہ روز اپنا اے آئی ماڈل کوین 2.5 لانچ کیا ہے جس کے متعلق اس کا دعویٰ ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والے ’ڈیپ سیک‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کا سب سے بڑا آن لائن اسٹور چلانے والی کمپنی علی بابا گروپ نے بھی اپنا اے آئی ماڈل ’ کوین ٹو پوائنٹ فائیو میکس ’ ریلیز کردیا۔ چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک آر1 کی ناقابل یقین کامیابی کے بعد چین کے اندر بھی کمپیوں میں اے آئی ایپ بنانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کا مقابلہ لگ گیا ہے، علی بابا گروپ نے ڈیپ سیک سے بھی زیادہ مؤثر اے آئی ماڈل تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔علی بابا کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین میں نئے قمری سال کے سلسلے میں عوام گھروں میں خاندان کے ساتھ وقت بیتا رہے ہیں۔علی بابا کا اپنا اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ’ڈیپ سیک‘ کے لانچ نے نہ صرف عالمی حریفوں کو سخت ٹکر دی ہے بلکہ چین میں مقامی طور پر بھی اس نے مقابلے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ چینی کمپنی بیدو اور بائٹ ڈانس بھی اپنا اے آئی ماڈل لانچ کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ چین نے کچھ دن قبل ہی اپنی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک آر2 لانچ کی تھی، جس نے مارکیٹ میں آتے ہی اپنا سکہ جما دیا، اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے میٹا اور چیٹ جی پی ٹی جیسے بڑے ناموں کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں