اکتوبر 6, 2024
اسرائیلی جارحیت کیخلاف، لندن سمیت پیرس، نیویارک، منیلا میں احتجاجی مظاہرے
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا ایک برس مکمل ہونے کو آگیا ، اس جنگ میں غزہ کی بستیاں قبرستان اور مکانات کھنڈروں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر دنیا بھر میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افراد نے گزشتہ روز بڑے شہروں میں مظاہرے کیے، جس میں غزہ اور مشرق وسطیٰ میں جاری خونریزی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسرائیلی کی جارحیت پر لندن میں ہزاروں افراد کا بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا،جبکہ ہزاروں افراد پیرس، روم، منیلا، کیپ ٹاؤن اور نیویارک سٹی میں بھی جمع ہوئے۔ فرانس میں مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، پیرس میں فلسطینی، لبنانی پرچم لہراتے لوگوں نے اسرائیلی مظالم رُکوانے کا مطالبہ کیا۔سوئیڈن میں بھی سیکڑوں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم تھامے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب بھی مظاہرے ہوئے، جہاں اسرائیل کے فوجی حملوں میں امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔لندن میں اسرائیل کے خلاف فلسطین سالیڈیرٹی کیمپین اور دیگر جنگ مخالف تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کا آغاز رسل اسکوائر سے کیااس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ عالمی طاقتیں اسرائیل کو لگام دیں ورنہ وہ لبنان کے بعد ایران اور دیگر اسلامی ممالک پر بھی حملہ آور ہوگا،مظاہرین نے زور دیاکہ برطانوی حکومت اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فراہمی بند کرکے امن کے قیام کو یقینی بنائے،احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی بمباری کے سبب تقریبا 42 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتیں کب اس کا نوٹس لیں گی، اسرائیل دفاع کے نام پر فلسطینی عوام کا قتل عام کررہا ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...