ستمبر 11, 2024
لاہور،اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔لاہور ، اسلام آباد اور، پشاور ، ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان، ملتان، کچا کھوہ، خانیوال ، شجاع آباد، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، رینالہ خورد، مانانوالہ، چیچہ وطنی، بورے والا، پاکپتن، ساہیوال، سرگودھا، پتوکی، کالا شاہ کاکو میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ۔زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...