1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 4, 2024

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں،امریکا کی بلوچستان حملوں کی مذمت

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں،امریکا کی بلوچستان حملوں کی مذمت
امریکا نے گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کودہشت گردوں نے بہت نقصان پہنچایا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ساتھ دکھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔میتھیو ملر سے ایران کی جانب سے پاکستان کو پائپ لائن مکمل کرنے پر نوٹس دینے کے سوال کہ پاکستان ایران پر پابندیوں کے باعث پائپ لائن مکمل نہیں کر پارہا۔جس کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف اپنی پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران سے معاہدوں پرغور کرنے والوں کو ممکنہ اثرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔پاکستان کے توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کے لیے اولین ترجیح ہے، ہم حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں