1. Home
  2. Blogs
  3. News

ستمبر 2, 2024

سابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی

سابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی
ایران نے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی،سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر شمالی ایران کے علاقے میں گرا تھاجس کے نتیجے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت سات دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے اس حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میںکہاگیا ہے کہ سابق صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش کر گیا تھاایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر کی تباہی کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 19 مئی کو شمالی ایران میں پیش آنے والے اس حادثے کی وجہ خراب موسم تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ دھند اور علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سپریم بورڈ کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ اس خطے کے خراب موسمی اور ماحولیاتی حالات ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کے سبب ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا۔یاد رہے کہ مئی میں ایرانی فوج نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر حملے کے کسی قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے۔یاخیال رہے کہ 19 مئی کو سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے شمالی ایران میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ان سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں