اگست 27, 2024
شاہین آفریدی کا بیٹا نانا کے گھر پہنچ گیا،شاہد آفریدی کی نواسے سے ملاقات، ویڈیو وائرل

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جتنی خوشی والد بننے پر ہوئی اتنی ہی خوشی ان کے سسر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بننے پر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اورسابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں۔بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور مداحوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے شاہین کو والد اور شاہد آفریدی کو نانا بننےکی مبارک باد دی جارہی ہے۔اب شاہین شاہ آفریدی کا نوزائیدہ بیٹا علی یار اپنے نانا سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کے گھر پہنچ گیا۔شاہد آفریدی نے نواسے عالیار کے گھر آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے شاہد آفریدی کی پوسٹ کو بڑی تعداد میں صارفین لائیک اور ری پوسٹ کر رہے ہیں اور مبارکباد کا پیغام دے رہے ہیں۔بوم بوم آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں وہ اپنے نواسے کو گود میں لےکر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دیے، اس موقع پر گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا، ننھی خالہ نے اپنے بھانجے کا استقبال کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے نومولود نواسے کے لیے نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔خیال رہے کہ دو روز قبل 47 سالہ سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے خود کو دنیا کا کم عمر ترین نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نانا اور نواسے کی ویڈیو پر تبصرے کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...