اگست 10, 2024
بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کا گھیراؤ، طلبا کے الٹی میٹم کے بعد چیف جسٹس عبید الحسن مستعفی

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

بنگلہ دیش میں طلبا کے مظاہروں کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن عہدے سے مستعفی ہوگئے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں سیکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرکے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔بنگلہ دیشی چیف جسٹس کے ساتھ پانچ ججز نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے ، طلبہ نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے کے مطابق قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے مشیر پروفیسر آصف نذر نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس عبیدالحسن نے دونوں ڈویژن کے ججز کے ساتھ فل کورٹ میٹنگ طلب کی تھی، احتجاجی طلبا نے فل کورٹ میٹنگ بلانے کو بغاوت کہا اور ہائیکورٹ کے محاصرہ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبا احتجاج کے پیش نظر چیف جسٹس نے اجلاس ملتوی کر دیا اور مستعفی ہو نے کا فیصلہ کر لیا۔دوسری جانب بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے صدر نے بھی استعفی دے دیاہے ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی 15 رکنی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا ہے اور ڈاکٹر محمدیونس کوچیف ایڈوائزر مقرر کیے گئے ہیں ۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی مظاہروں اور دباؤ کے بعد مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہوگئیں تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالا اور طلبہ تحریک کے مطالبے پر عبوری حکومت تشکیل دے دی گئی۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...