1. Home
  2. Blogs
  3. News

اگست 10, 2024

عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہے اور ان کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا،شاہ محمودقریشی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہے اور ان کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کررہا ہوں،39سال میں کوئی مقدمہ نہیں ہوا مگر ایک سال میں درجنوں مقدمات بن گئے۔ ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہیے۔سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں 75 سال سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں،جمہوری سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔رہنما تحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی حقیقت تسلیم کیے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، کسی کو برالگے یا اچھا،بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہوکر گزر تا ہے۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔

متعلقہ خبریں