1. Home
  2. Blogs
  3. News

اگست 10, 2024

بنگلادیش اے ٹیم اپنےدورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی

بنگلادیش اے ٹیم اپنے دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی ہے۔بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کےمابین ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے میچز 13 اگست سے 30 اگست تک ہوں گے، پہلا 4 روزہ ٹیسٹ میچ 13 اگست کو شروع ہوگا، دوسرا 4 روزہ ٹیسٹ میچ 20 اگست کو شروع ہوگا۔50 اوورز پر مشتمل 3ایک روزہ میچوں کی سیریز بالترتیب 26، 28 اور 30 اگست کو کھیلی جائے گی۔

متعلقہ خبریں