اگست 10, 2024
غزہ ، اسرائیل کا پناہ گزین کیمپ کے اسکول پرمیزائل حملہ، 100 افراد شہید

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ برقرار ہے، اسرائیل نے غزہ پر ایک اور خونریز حملے میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔غزہ کے مشرقی علاقے الدراج میں واقع اسکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے الصبح فجر کی نماز کے دوران ایک ایسے اسکول پر حملہ کیا جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی، اس حملے کے نتیجے میں حملے میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔اس حملے میں اسرائیلی نے غزہ کے التابعین اسکول پر 3 میزائل داغے اس وقت وہاں تقریباً 250 بے گھر فلسطینی موجود تھے۔اسرائیلی فوج نے اپنے اس ظالمانہ اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کے شمالی غزہ کے التابعین اسکول کو نشانہ بنایا، اسرائیل کا دعویٰ ہے نشانہ بنائے جانے والا یہ اسکول حماس کا مرکز تھا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ بین لاقوامی برادری اسرائیل اور حماس کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...