اگست 4, 2024
قرآن اللہ کا سچا کلام ہے، آسٹریلوی پادری نے قرآن سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے زندگی کے 45 سال چرچ میں وقف کرنے کے بعد قرآن سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے قبول اسلام کے بعد اپنا اسلامی نام عبد الرحمن رکھا ہے۔ سابق پادری نے بتایا کہ وہ اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ کے سفر کے دوران اسلام سے اس وقت متاثر ہوئے جب انہوں نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل کرائے پر حاصل کیا۔ پرتھ کی مرکزی مسجد کے قریب ہوٹل میں اچانک ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جہاں اذان ہورہی تھی۔ اس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی، جنہوں نے دنیا کا بہترین تحفہ کلام پاک دیا۔ عبدالرحمن نے کہا کہ کئی سالوں سے میرے پاس قرآن مجید موجود ہے، تاہم اسے پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا۔ پرتھ میں مسجد سے جب واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا۔ دعا کرنے کے بعد انہوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور اسے پڑھتے ہوئے فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ خدا کا سچا کلام ہے ۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...