جون 24, 2024
بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے اپنی اکلوتی بیٹی و اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی سول میرج کے بعد بھارتی صحافی نے شتروگھن سنہا سے پوچھا کہ آپ اپنی بیٹی کے خاص دن پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟اس سوال کے جواب میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ کیا یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟، ہر باپ اس لمحے کا بےصبری سے انتظار کرتا ہے کہ جب صحیح انسان کے ساتھ اُس کی بیٹی کی شادی کرکے رخصت کردیا جائے۔شتروگھن سنہا نے کہا کہ میری بیٹی ظہیر کے ساتھ بہت زیادہ خوش نظر آتی ہے، میری دعا ہے کہ ان دونوں کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ مسلمان دوست و اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی، اس جوڑے نے چھوٹی سی تقریب میں سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونا کشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر ہوئی، تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم بھائی شریک نہیں ہوئے۔سوناکشی اور ظہیر نے سرکاری اہلکار کی موجودگی میں سول میرج کی اور شادی کے دستاویزات پر دستخط کیے۔شتروگن سنہا نے بھی سول میرج کی دستاویزات پر دستخط کیے اور بیٹی کو رخصت کیا، سوناکشی نے شادی کے موقع پر آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی جبکہ ڈائمنڈ اور موتیوں کا ہار گلے میں پہنا۔شادی کی تقریب کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں ہی اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔دوسری جانب شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جن پر مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...