مئی 3, 2024
عمران خان سے منسوب ایک اور خط بین الاقوامی جریدے میں شائع ہو گیا

ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے منسوب ایک اور خط بین الاقوامی جریدے میں شائع ہو گیا ہے۔ اس مرتبہ شائع ہونے والے خط میں سخت ترین زبان استعمال کی گئی ہے اور نہ صرف اہم شخصیات کے نام لے کر الزامات عائد کیے گئے ہیں بلکہ ریاست پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔خط کا آغاز ہی ان الفاظ سے ہوتا ہے کہ ’آج پاکستان اور اس کے عوام ایک دوسرے کے مخالف کھڑے ہیں۔خط میں ملک کے دفاعی ادارے کا نام لے کر اس پر تنقید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت فوج اور عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔عمران خان سے منسوب خط میں سویلین حکومت کو کٹھ پتلی قرار دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ آٹھ فروری کو عوام نے جمہوری انتقام لیا جو نہ صرف قومی حکم عدولی تھی بلکہ اس کے نتیجے میں نو مئی سے متعلق بیانیہ مسترد بھی ہو گیا۔خط میں الزام عائد کیا گیا کہ عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں بھی ووٹ ٹیمپرنگ کی گئی۔عمران خان نے دی ٹیلیگراف میں لکھے گئے مضمون میں ملک کی اسٹیبلشمنٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے میرے خلاف وہ سب کچھ کیا جو وہ کر سکتے تھے۔ اب ان کے پاس صرف مجھے قتل کرنے کے سوا کچھ نہیں رہ گیا ہے، لیکن غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا۔ غیر ملکی اخبار دی ٹیلیگراف میں لکھے گئے ایک مضمون میں عمران خان نے کہا کہ ہے کہ آج پاکستان اور اس کے عوام ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ تقریباً 2 سال پہلے میری حکومت کے خلاف عدم اعتماد پیش کیا گیا اور پھر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ایک حکومت وجود میں آئی تھی۔اس کے بعد سے پاکستان کی سیاست سے میری پارٹی کا وجود ختم کرنے کے لیے ہر حربہ آزمایا گیا لیکن سویلین قیادت کے لیے کچھ بھی کام نہ آیا اور 8 فروری 2024 کو پاکستان کے عام انتخابات نے ان کے تیار کردہ منصوبے کو بری طرح ناکام کر دیا۔ ایک ایسے ملک میں جہاں رائے دہندگان کی اکثریت کسی پارٹی کے نشان سے رہنمائی حاصل کرتی ہے، وہاں انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود عوام نے باہر نکل کر میری جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیا۔ عمران خان نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا کہ آج پاکستان ایک خطرناک چوراہے پر کھڑا ہےجہاں عوام نے انتخابات میں سازشوں کے باوجود نہ صرف پی ٹی آئی کی قیادت بلکہ اس کے کارکنوں پر ہونے والے ظلم، قید اور تشدد کو مسترد کر دیا ہے۔عمران خان نے لکھا ہے کہ موجودہ حکومت جگ ہنسائی کا باعث بنی ہوئی ہے۔عمران خان نے اپنے مضمون میں ملک کی اسٹیبلشمنٹ، فوج، حکومت اور عدلیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سوائے مجھے قتل کرنے کے کوئی حربہ باقی نہیں رہا لیکن وہ ڈرنے والے نہیں ہیں غلامی کے بجائے موت کو ترجیح دیں گے۔خط میں فوج کے علاوہ عدلیہ پر بھی تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انصاف نہیں کر رہے۔چھ ججوں کے خط کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے الٹا ججوں کو ہی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ریاست اسی راستے پر چل رہی ہے جس پر وہ 1971 میں چلی تھی جب وہ مشرقی پاکستان کھو بیٹھی جو آج بنگلہ دیش ہے۔خط میں ایک ہی جملے میں ایک جانب پاکستان پر امریکہ کو فضائی حدود کے استعمال اور متعلقہ سہولتیں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے تو دوسری جانب امریکہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں پاکستان پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔خط کے آخر میں مبینہ طور پر عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ میرے خلاف جو کر سکتی تھی کر لیا اب مجھے قتل کرنا ہی رہ گیا ہے۔خط میں ایک شخصیت کا نام لیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے یا میری بیوی کو کچھ ہوا تو وہ شخصیت ذمہ دار ہوگی۔عمران خان سے منسوب یہ خط برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اسی نوعیت کا ایک خط برطانوی اخبار اکنامسٹ نے شائع کیا تھا اور اس وقت سوالات اٹھائے گئے تھے کہ عمران خان جیل سے کوئی خط کیسے بھجوا سکتے ہیں جبکہ انہیں کوئی تحریر باہر بھیجنے کی اجازت نہیں۔عمران خان کی یہ مبینہ تحریر نو مئی کے واقعات کو ایک برس پورا ہونے سے محض چند روز قبل سامنے آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
What to Watch

Samaa News
Watch Samaa News Live streaming online on Tapmad TV – Samaa TV is the first news channel in the country, broadcasting live news from...

Tensports
Catch all the action on ten sports live — your ultimate destination for cricket, football, wrestling, tennis, and more ...

Al Jazeera
Watch AL JAZEERA Live HD Stream online on tapmad TV. Al Jazeera is the English language, Qatari television news channel, headquartered...